جنوبی افریقا میں مسلح افراد کی فائرنگ، 12 افراد ہلاک، 9 زخمی

واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ، پولیس حکام

June 10, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے قریب ایک غیر رسمی آبادی (انفارمل سیٹلمنٹ) میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق 10 سے زائد مسلح افراد نے رات کے وقت علاقے پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کرکے 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔