سعودی عرب کی اردن، کویت اور بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت

ایران کے حملے اردن، کویت اور بحرین کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، سعودی وزارت خارجہ

June 10, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب نے اردن، کویت اور بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔

دارالحکومت ریاض سے جاری سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے حملے اردن، کویت اور بحرین کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے برادر ممالک کی علاقائی سالمیت، سلامتی اور ان کی فضائی حدود کے لیے خطرہ ہیں۔