ایرانی 9 شخصیات اور اداروں پر نئی امریکی پابندیاں
ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی میں مدد کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی
امریکا نے ایران سے متعلق 9 شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں ایران کی وزارتِ دفاع، پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی مسلح افواج سے منسلک بعض اداروں اور افراد پر اس بنیاد پر لگائی گئی ہیں کہ وہ اسلحہ کی خریداری اور دفاعی نظام کی فراہمی میں معاونت کرتے رہے ہیں۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی میں مدد کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ایسے عناصر کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں شدید متاثر ہو چکی ہیں اور اس کے بعض شعبے، جن میں بحریہ اور فضائیہ شامل ہیں، کمزور ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو پہلے ہی ایک بہتر معاہدہ کر لینا چاہیے تھا، اور اب تاخیر کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔