وفاقی کابینہ نے بجٹ 272026ء کی منظوری دیدی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ طور پر 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ، ذرائع

June 12, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجٹ 27-2026ء کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجٹ کے لیے کردار ادا کرنے پر تمام کابینہ ارکان، تمام اتحادیوں اور پارلیمانی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ طور پر 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔