16 سٹارز فٹبال اکیڈمی کا سمر کیمپ؛100 ننھے کھلاڑیوں کی ٹریننگ

کیمپ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں ابتدائی دو دن تقریباً 50 بچے اور اگلے دو دن مزید 50 بچے فٹبال کی ابتدائی کوچنگ حاصل کرتے ہیں۔

June 12, 2026 · اسپورٹس
فوٹو پریس ریلیز

فوٹو پریس ریلیز

کراچی: کراچی کی معروف 16 سٹارز فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام نونہالوں کے لیے سمر فٹبال کیمپ کامیابی سے جاری ہے۔ یہ معلوماتی اور تربیتی کیمپ سکسٹین اسٹارز فٹبال کے دیدہ زیب گراسی گراؤنڈ پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے کانگریس ممبر کفایت اللہ کی خصوصی سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نچلی سطح پر فٹبال کے ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے۔

کیمپ میں 6 سال سے 12 سال تک کی عمر کے بچوں کو فٹبال کی بنیادی مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں۔ بچوں کے زبردست رش اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے کیمپ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں ابتدائی دو دن تقریباً 50 بچے اور اگلے دو دن مزید 50 بچے فٹبال کی ابتدائی کوچنگ حاصل کرتے ہیں۔

نوجوان کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دینے کا یہ اہم فریضہ نامور کوچ شہزاد شریف انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔