سینٹرل کنٹریکٹ میں رہنا ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے مشروط
پالیسیز، سلیکشن اور کنٹریکٹس پر نئی اصلاحات کا اعلان
فائل فوٹو
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے گا وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں رہے گا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے کرکٹ پر کافی کام جاری ہے اور آئندہ دو سے تین روز میں متعدد معاملات فائنل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے نئی پالیسیز تیار کی گئی ہیں جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ اور سلیکشن کے معاملات پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی سلیکشن کو مزید منظم اور “مشینی” بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی واضح کیا گیا تھا کہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے گا وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں رہے گا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی معیار پر پورا نہیں اترتا وہ ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے گا، اور اس حوالے سے پانچ کیٹیگریز تشکیل دی جا رہی ہیں۔