کشمیری نژاد شخص پر برطانیہ میں اداروں کے خلاف بیان پر مقدمہ

میرپور کے رہائشی عمران شیخ پر اشتعال انگیز تقاریر کا الزام

June 13, 2026 · قومی

فائل فوٹو

برطانیہ میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر میرپور کے رہائشی عمران شیخ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے برطانیہ میں ایک عوامی اجتماع کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور توہین آمیز بیانات دیے۔

عمران شیخ کے خلاف تھانہ سٹی میرپور میں دفعہ 504، 505، 406 اور 123 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور توہین آمیز بیانات دیتے ہوئے عوام کو اکسانے اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم نے قومی اداروں کے سربراہان کے خلاف نامناسب اور توہین آمیز زبان استعمال کی۔

پولیس کے مطابق مستند شواہد کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔