ایران میں متعدد بینکوں پر سائبر حملے کا خدشہ،سروسز متاثر

آن لائن بینکنگ اور ڈیجیٹل خدمات میں اچانک تعطل، صارفین کو مشکلات

June 13, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

ایران میں متعدد بینکوں پر ممکنہ سائبر حملے کے خدشے کے باعث بینکنگ سروسز اچانک تعطل کا شکار ہوگئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف بینکوں کی آن لائن اور ڈیجیٹل سروسز اچانک متاثر ہوئی ہیں، جس کے بعد سائبر حملے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مختلف بینکوں کے صارفین کو لین دین، آن لائن بینکنگ اور دیگر خدمات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بعض سروسز عارضی طور پر معطل ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بینکاری نظام میں اس غیر معمولی تعطل کے بعد سائبر حملے کے امکان پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

اب تک کسی ایرانی حکومتی ادارے، مرکزی بینک یا دیگر متعلقہ حکام نے یہ تصدیق نہیں کی کہ سروسز میں تعطل کی وجہ سائبر حملہ ہے یا کوئی فنی خرابی۔