بنوں میں جائیداد تنازع خونی تصادم میں بدل گیا،4 افراد قتل

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے

June 14, 2026 · قومی

بنوں کے علاقے ڈومیل میں جائیداد کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اودین کلہ میں پیش آیا، جہاں زمین کے تنازع پر فریقین کے درمیان کشیدگی خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ مبینہ طور پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص اور اس کے تین بیٹے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

علاقے میں پیش آنے والے اس دلخراش واقعے کے بعد فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہل علاقہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔