سکھر ملتان موٹروے ایم-5 کل اور پرسوں دن بھر بند رہے گی

بجلی بحالی کے کام کے باعث اقبال آباد تا گڈو سیکشن تک بند رہے گا

June 14, 2026 · قومی

موٹروے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ میپکو کی جانب سے بجلی کی بحالی اور ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز و بجلی کی لائنوں پر کام کے باعث موٹروے ایم-5 کے اقبال آباد تا گڈو سیکشن پر ٹریفک میں عارضی تعطل رہے گا۔

ترجمان کے مطابق 15 اور 16 جون کو گڈو اور اقبال آباد انٹرچینجز پر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریفک کی آمدورفت بند رہے گی۔ اس دوران ملتان سے سکھر جانے والی ٹریفک کو اقبال آباد انٹرچینج سے این-5 قومی شاہراہ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا، جبکہ سکھر سے ملتان آنے والی ٹریفک گڈو انٹرچینج سے این-5 پر منتقل کی جائے گی۔
موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ مقررہ اوقات کے دوران روہڑی ٹال پلازہ سے ہیوی ٹریفک کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسافروں کی سہولت اور حفاظت کے لیے خصوصی ٹریفک پلان نافذ کیا جائے گا۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 15 اور 16 جون کو سفر سے قبل متبادل راستوں اور ٹریفک کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کریں