پاکستان کو علاقائی ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدوں کی ضرورت ہے۔حافظ نعیم

ایران، ترکیے اور سعودی عرب کےساتھ تعاون بڑھانے اور توانائی منصوبوں کو تیز کرنے پر زور

June 15, 2026 · قومی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے کے دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کرنے چاہییں تاکہ علاقائی سلامتی اور توازنِ طاقت کو بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے تجویز دی کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے دفاعی تعاون کے دائرہ کار میں ایران اور ترکیے کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں ایک جامع سیکیورٹی فریم ورک تشکیل دیا جا سکے۔
حافظ نعیم نے مزید کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے، اس لیے اس پر فوری اور عملی پیش رفت کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور معاشی استحکام کو فروغ ملے۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے کے ممالک کے درمیان دفاعی اور معاشی تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور پاکستان کو اس سلسلے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔