اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی رہنماؤں کا خیرمقدم
جاپان کی وزیرِ اعظم سانی تکائیچی نے بھی اس معاہدے کو سراہا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ ’امریکہ اور ایران ایک امن معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔
انتونیو گوتریس کے ترجمان کے مطابق، ’یہ تنازع کے پُرامن حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
جاپان کی وزیرِ اعظم سانی تکائیچی نے بھی اس معاہدے کو سراہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جاپان کو امید ہے کہ ’آبناۓ ہرمز کے ذریعے آزادانہ اور محفوظ جہاز رانی کو عملی طور پر یقینی بنایا جائے گا، اور ایران کے جوہری مسئلے اور دیگر معاملات پر جلد از جلد حتمی معاہدہ طے پا جائے گا۔
آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے یہ معاہدہ ’پائیدار اور دیرپا امن‘ کا باعث بنے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ آبنائے پرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا مگر اس اہم تجارتی راستے کی بحالی توانائی کی قیمتوں اور معیشتوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
نیوزی لینڈ کے وزیرِ خارجہ وِنسٹن پیٹرز نے اس معاہدے کو ’اہم اور تعمیری‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’کشیدگی کم کرنے اور ایک ایسے خطے میں استحکام کو فروغ دینے کی جانب قدم ہے جو عالمی معاشی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔