معاہدے کے بعد کوئی کارروائی نہیں کی ، حزب اللہ اہلکار

حزب اللہ کا جنگ بندی سے متعلق مؤقف اس بات سے مشروط ہے کہ اسرائیل بھی اس پر مکمل عمل کرے۔

June 15, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیروت: حزب اللہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے اعلان کے بعد گروپ کی جانب سے کوئی پرتشدد کارروائی نہیں کی گئی۔

اہلکار کے مطابق حزب اللہ کا جنگ بندی سے متعلق مؤقف اس بات سے مشروط ہے کہ اسرائیل بھی اس پر مکمل عمل کرے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرنے والے اس اہلکار نے مزید کہا کہ ’حزب اللہ لبنان میں اسرائیل کی ’آزادانہ نقل و حرکت‘ کو مسترد کرتی ہے۔‘ ان کے مطابق ایران نے امریکہ کے ساتھ معاہدے پر دستخط اس لیے مؤخر کیے تاکہ لبنان میں جنگ بندی پر اسرائیل کے طرزِ عمل کی نگرانی کی جا سکے۔

تاہم حزب اللہ نے امریکہ کے ساتھ طے پانے والے اس معاہدے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔