عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں ،شاہ غلام قادر کی وضاحت
پابندی لگنے کے بعد جب ہمیں حقائق سے آگاہ کیا گیا تو ہم نے اس فیصلے کی تائید کی تھی۔
فائل فوٹو
مظفرآباد: سینئر سیاستدان شاہ غلام قادر نے آج پریس کانفرنس میں اپنے ایک بیان سے متعلق پیدا ہونے والی غلط فہمی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
شاہ غلام قادر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر نے ان سے مشاورت نہیں کی تھی۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ پابندی لگنے کے بعد جب ہمیں حقائق سے آگاہ کیا گیا تو ہم نے اس فیصلے کی تائید کی تھی، اور آج بھی اس فیصلے کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔
شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، اس لیے وضاحت ضروری سمجھی۔