بجٹ ملازمین کیلئے بڑا ریلیف، ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
یہ سمری سیکرٹری خزانہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ارسال کی گئی ہے، جس پر مزید کارروائی جاری ہے۔
June 16, 2026 · قومی
اسلام آباد: محکمہ خزانہ کے بجٹ ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ کی تیاری میں شامل ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنے کیلئے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور بونس دینے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سمری سیکرٹری خزانہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ارسال کی گئی ہے، جس پر مزید کارروائی جاری ہے۔
اس فیصلے کے بعد متعلقہ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے ایک اہم مالی ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق حتمی منظوری کے بعد بونس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو مکمل کیا جائے گا۔