چھانگا مانگا کے تالاب میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ننہیال آئے بچوں کی جان نہ بچ سکی

June 16, 2026 · قومی

فائل فوٹو

چھانگا مانگا کے علاقے ویرسنگھ والا میں 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ یہ واقعہ چھانگا مانگا کے علاقے ویرسنگھ والا میں پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکال لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے اپنے ننھیال آئے ہوئے تھے۔

والدین جنگل میں لکڑیاں لینے گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک بچہ تالاب میں گر گیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں دیگر تین بچے بھی 8 سے 10 فٹ گہرے تالاب میں اترے اور ڈوب گئے۔