نواز شریف بیرونِ ملک دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے

نواز شریف چند روز قبل نجی دورے پر بیرونِ ملک گئے تھے۔ اپنے سفر کے دوران انہوں نے جنیوا اور برطانیہ کا دورہ کیا

June 16, 2026 · قومی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف بیرونِ ملک دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچے، جہاں سے وہ لاہور آمد کے بعد اپنی رہائش گاہ جاتی عمرہ روانہ ہوگئے۔

نواز شریف چند روز قبل نجی دورے پر بیرونِ ملک گئے تھے۔ اپنے سفر کے دوران انہوں نے جنیوا اور برطانیہ کا دورہ کیا، جبکہ بعد ازاں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب بھی گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نے سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کی اور مختلف مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی اختیار کی۔