مردان میں اراضی تنازع پرفائرنگ سے ایک ہی گھر کے3 افرادجاں بحق
مقتولین میں میاں، بیوی اور بہو شامل
June 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو
مردان میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مردان کے علاقے خانہ کھنڈرے میں پیش آیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی بہو شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اراضی کے تنازع پر پیش آیا۔
واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ٹیگز: