امریکہ ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالر کا نجی سرمایہ کاری فنڈ قائم ہوگا

یہ رقم سرمایہ کاری کی صورت میں ایران میں لگائی جائے گی

June 17, 2026 · بام دنیا

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا ایک پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔

یہ رقم سرمایہ کاری کی صورت میں ایران میں لگائی جائے گی، جبکہ 300 ارب ڈالر کا یہ فنڈ حتمی معاہدے پر دستخط کے بعد فعال ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فنڈ کیلئے نصف سے زیادہ رقم کی یقین دہانیاں پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہیں، امریکہ، خلیجی ممالک، ایشیا اور افریقہ کی مختلف کمپنیاں اس فنڈ میں سرمایہ کاری کریں گی۔

فنڈ میں کوئی سرکاری سرمایہ شامل نہیں ہوگا، یہ فنڈ ایران کے منجمد اثاثوں سے الگ ہوگا، جبکہ ایران کے منجمد اثاثے بھی بحال کیے جائیں گے۔