بڑے بھائی نے رشتے داروں سے مل کرچھوٹے بھائی کو قتل کردیا
رشتے کے تنازع پر قتل کے بعد بھائی اور رشتے دار ملوث
June 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو
گھوٹکی کے علاقے خدا بخش گڈانی میں بڑے بھائی نے رشتے داروں کے ساتھ مل کر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نے رشتے کے تنازع پر اپنے چچا کو قتل کیا تھا۔ بعد ازاں رشتے داروں نے بڑے بھائی کے ساتھ مل کر پہلے ملزم کی ضمانت کرائی اور پھر اسے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔