وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر ایران کے دورے پر روانہ
دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
June 20, 2026 · قومی
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اسلام آباد میں طے پانے والے ایم او یو پر ایرانی قیادت کو مبارکباد پیش کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر بات ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران مذاکرات کے اگلے مرحلے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔