ایران سے مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں۔ امریکی نائب صدر
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات۔ اہم شخصیات پہلے سے موجود ہیں
ایران مذاکرات کا اگلا مرحلہ تہران کے فیصلے سے مشروط ہے،جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ان کے مطابق ایران سے مذاکرات کل متوقع ہیں، جبکہ وہ خود آئندہ دو روز میں سوئٹزرلینڈ جا سکتے ہیں۔
جے ڈی وینس نے بتایا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جہاں ایران سے مذاکرات جاری ہیں یا ہونے والے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت مثبت دکھائی دے رہی ہے۔
اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے۔