نواب شاہ : مزار پر صحت یابی کیلیے زنجیروں سے باندھا گیا بزرگ جاں بحق

لواحقین کا اعتقاد ہے سخی جام داتار کے معجزے سے یہ ذہنی مریض خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں. ان کی زنجیروں میں لگے تالے کھل جاتے ہیں.

June 21, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نواب شاہ : سخی جام داتارکے مزار کے قدیمی قبرستان میں ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے کے باعث ورثا کی جانب سے زنجیروں سے باندھا گیا60 سالہ بزرگ شبیر احمد ملوکانی جاں بحق ہو گیا ، متوفی بھٹ شاہ کے علاقے کا رہائشی تھا۔

واضح رہے کہ سخی جام داتار کے قدیمی قبرستان میں اب بھی کئی ذہنی مریض زنجیروں سے باندھے جاتے ہیں ان کے لواحقین کا اعتقاد ہے کہ سخی جام داتار کے معجزے سے یہ ذہنی مریض خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں اور ان کی زنجیروں میں لگے تالے کھل جاتے ہیں، ذہنی مریضوں کو زنجیروں سے باندھنے کی یہ روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔