مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی برقرار رہے گی۔ سینٹکام
فضا، زمین اور سمندر میں امریکی افواج سرگرم رہنے کا دعویٰ
June 22, 2026 · بام دنیا
امریکی فوجی کمان (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی افواج مشرقِ وسطیٰ بھر میں فضا، زمین اور سمندر میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
سینٹکام کے مطابق امریکی فوجی دستے خطے میں مسلسل سرگرم ہیں اور مختلف مقامات پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
سینٹکام نے دو جنگی طیاروں کی ایک تصویر بھی جاری کی، جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ معمول کی گشت (روٹین پٹرولنگ) پر مامور تھے۔
اس سے قبل امریکی فوجی کمان نے بحیرۂ عرب میں موجود یو ایس ایس ابراہم لنکن طیارہ بردار بحری جہاز پر تعینات امریکی فوجیوں کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔