ایران، امریکہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری۔حتمی معاہدے کا روڈ میپ منظور
مشترکہ اعلامیہ جاری، ایران امریکہ مذاکرات کو حتمی مرحلے میں داخل کرنے کا فیصلہ
فائل فوٹو
پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق فریقین نے مذاکرات کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے، حتمی معاہدے کیلئے 60 روزہ روڈ میپ منظور کرلیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکہ کے درمیان تکنیکی مذاکرات فوری شروع ہوں گے، آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کیلئے رابطہ لائن قائم ہو گی، لبنان جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے ڈی کنفلیکشن سیل قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، اور ایٹمی پروگرام، پابندیوں سے متعلق ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔
جاری اعلامیے کے مطابق ڈی کنفلیکشن سیل میں لبنان اور ثالث ممالک شامل ہوں گے، ثالث ممالک مذاکرات تعمیری ماحول میں آگے بڑھانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، تکنیکی مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں برگن سٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے۔