قطری وزیراعظم کا مذاکراتی عمل مکمل ہونے تک حمایت جاری رکھنےکا اعلان
قطر بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
June 22, 2026 · بام دنیا
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے جاری کوششیں صرف آغاز ہیں، قطر بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
لیک لوزن سمٹ کے موقع پر برگن اسٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ آج خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی حمایت اور شراکت داری جاری رکھے گا، جبکہ امن کے قیام کے لیے تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا، تاکہ خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔