جنوبی لبنان میں ملبے سے13 لاشیں برآمد۔اسرائیلی حملوں سے ہلاکتوں میں اضافہ
2 مارچ سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 4 ہزار 106 افراد جاں بحق
June 22, 2026 · بام دنیا
لبنان کی سول ڈیفنس ٹیموں نے جنوبی لبنان کے علاقوں نباطیہ اور مرجعیون میں ملبے تلے دبی 13 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔
سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی ٹیمیں نباطیہ اور دبّین اور بلّاط کے قصبوں میں ثانوی اور مرکزی سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کا کام بھی کر رہی ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 4 ہزار 106 افراد جاں بحق جبکہ 12 ہزار 153 زخمی ہو چکے ہیں۔