صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان جائیں گے: ایرانی میڈیا
دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد : پاکستان کے دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے اور اُن کے ہمراہ ایرانی وزرا اور دیگر اعلی حکام سمیت ایک سطح کا وفد بھی ہو گا۔
دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستان کے صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ اُن کی چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے۔
قبل ازیں ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل کو پاکستان جائیں گے۔
ارنا کے مطابق دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے۔
ایرانی صدر کے ترجمان حبیب عباسی کے مطابق یہ دورہ ممکنہ طور پر ایک روز پر مشتمل ہو گا۔ اس دورے کی دعوت وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل ٹیلیفونک گفتگو میں دی تھی۔
ایرانی صدر نے اس سے قبل اگست 2025 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔