خیبر:گھریلو تشدد کا شکار فرانسیسی خاتون چار بچوں سمیت بازیاب
پاکستانی شہری کے ساتھ شادی کے بعد گزشتہ کئی سالوں سے تحصیل باڑہ میں مقیم تھیں
خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مبینہ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیر ملکی خاتون کو ان کے چار بچوں سمیت بازیاب کرا لیا۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران فرانسیسی خاتون کو تحویل میں لیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون مبینہ طور پر گھریلو تشدد کا شکار تھیں جس کے بعد فوری طور پر انہیں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔
فرانسیسی خاتون خیبر کے علاقے باڑہ میں گھریلو تشدد کا شکار
خیبر ہولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرانسیسی خاتون اور اس کے چار بچوں کو بازیاب کرالیا
خیبر پولیس نے 18 جون کو موصول ہونے والی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں مبینہ طور پر… pic.twitter.com/UyBYVMSqqi— Muhammad Faheem (@MeFaheem) June 22, 2026
پولیس کا کہنا ہے کہ فرانسیسی خاتون کی شناخت سلویٰ یاسمین کے نام سے ہوئی ہے جو ایک پاکستانی شہری کے ساتھ شادی کے بعد گزشتہ کئی سالوں سے تحصیل باڑہ میں مقیم تھیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق وہ 2014 سے اس علاقے میں رہائش پذیر تھیں۔
کارروائی کے بعد خاتون اور ان کے چار بچوں کو مزید قانونی اور حفاظتی اقدامات کے لیے ویمن پولیس اسٹیشن پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متعلقہ قانونی کارروائی جاری ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔