اسرائیلی جنگ بندی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔حزب اللہ

جنگ سے پہلے والی صورتحال دوبارہ قبول نہیں: حزب اللہ رہنما

June 23, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کا جواب بھی اسی انداز میں دیا جائے گا۔

ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے کہا ہے کہ تنظیم اسرائیل کی کسی بھی خلاف ورزی پر “جوابی کارروائی ویسی ہی کرے گی”۔

انہوں نے کہا کہ جنگ سے پہلے والی صورتحال دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی، جب اسرائیلی فوج لبنان پر تقریباً روزانہ حملے کرتی تھی جبکہ حزب اللہ کے جنگجو تحمل کا مظاہرہ کرتے تھے۔

محمود قماطی کے مطابق حزب اللہ مکمل طور پر چوکس ہے اور کسی بھی اسرائیلی خلاف ورزی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔