وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
سوئٹزر لینڈ میں اہم سفارتی سرگرمیاں اور ملاقاتیں مکمل
June 23, 2026 · قومی
وزیراعظم محمد شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 21 جون 2026 کو برگن سٹاک، سوئٹزرلینڈ میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کی۔
زیورخ کے ہوائی اڈے پر سوئٹزرلینڈ کے اعلیٰ حکام اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم بٹ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔