ایران کا آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو جوہری مقامات پر رسائی دینے سے انکار
منجمد ایرانی اثاثوں کے استعمال کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں اور یہ فنڈز مکمل آزادی کے ساتھ استعمال کیے جائیں گے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جوہری مقامات پر آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو آنے کی اجازت دینے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں ایرانی وفد کی جانب سے آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی سے کوئی ملاقات نہیں کی گئی۔
اسماعیل بقائی کے مطابق ایران کا ردِعمل استقامت، دفاع، وقار اور قومی غیرت کے تحفظ کی علامت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ صورتحال کا اصل مقصد ایران کی تہذیب کو نقصان پہنچانا تھا، تاہم اب اس مقصد میں تبدیلی آ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منجمد ایرانی اثاثوں کے استعمال کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں اور یہ فنڈز مکمل آزادی کے ساتھ استعمال کیے جائیں گے۔