امریکی صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق بھتیجی کا بڑا دعویٰ
ان کی حالت میں مسلسل بگاڑ آ رہا ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنے چچا ڈونلڈ ٹرمپ کی جسمانی اور ذہنی صحت پر سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حالت میں مسلسل بگاڑ آ رہا ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوزلیٹر میں کہا کہ امریکی صدر کی صحت ذہنی اور جسمانی دونوں حوالوں سے متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے اور رات گئے سوشل میڈیا سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ بظاہر منطقی نظر آ سکتے ہیں، لیکن نفسیاتی طور پر ان کی کیفیت تنزلی کا شکار ہے۔
میری ٹرمپ کے مطابق صدر اس وقت شدید ذہنی دباؤ اور انا کے ٹوٹنے جیسے احساسات سے گزر رہے ہیں، جبکہ انہیں ذلت کا خوف بھی لاحق ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے میری ٹرمپ کے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔