کراچی میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے سیکورٹی انتظامات سخت
پولیس نے جلوس روٹس مکمل طور پر سیل کر دیے
June 24, 2026 · قومی
کراچی میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق جلوس کے روٹ اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صدر، ریگل چوک اور ملحقہ سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی تمام دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلوس کے آغاز سے قبل ہی اس کے تمام روٹس کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور سیکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔