ساڑھے 7 ہزار سے زائد افسران۔جوان مرکزی جلوسوں کی نگرانی کریں گے

جلوس کےروٹس کو مکمل سیل اورجلوسوں کے روٹس پر روف ٹاپ سیکورٹی لگائی جائے گی

June 24, 2026 · قومی

کراچی میں آٹھ ،نو اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں میں ساڑھے 7 ہزار سے زائد افسران اور جوان سیکورٹی فرائض انجام دیں گے جس میں ٹریفک پولیس کے افسران و جوان بھی شامل ہیں۔

محرم الحرام کے مرکزی جلوس کےروٹس کو مکمل سیل اورجلوسوں کے روٹس پر روف ٹاپ سیکورٹی لگائی جائے گی۔ مرکزی جلوسوں کے روٹس کوبم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ اورکے نائن یونٹ دونوں سے سوئپنگ کرائی جائےگی،

ٹریفک پلان بھی سکیورٹی پلان کا حصہ ہے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا تعین کر لیا گیا ہے جلوس کے شرکاء کےلیے پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔