ایران میں جوہری معائنہ لازمی ہوگا۔ سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی

معائنے کا کوئی واضح شیڈول موجد نہیں۔ اسماعیل بقائی

June 24, 2026 · بام دنیا

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ادارے کے معائنہ کار آخرکا کی جوہری افزودگی کی تنصیبات کا معائنہ کریں گے۔

ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “یہ ہو کر رہے گا، چاہے یہ دو دن بعد ہو، ایک ہفتے میں یا دس دن بعد—یہ اہم ہے مگر لازمی نہیں کہ فوری ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ معائنہ ضرور ہوگا۔

ادھر امریکہ اور ایران کے حکام نے تہران کی جوہری نگرانی سے متعلق مختلف مؤقف اختیار کیے ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو واپس آنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق ایران نے رافائل گروسی سے کوئی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی معائنوں کا کوئی واضح شیڈول موجود ہے۔