کوہالہ روڈ کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبر جعلی قرار

کوہالہ روڈ تمام ٹریفک کے لیے اوپن ہے اور شہری غیر ضروری سفر سے گریز نہ کریں، پولیس

June 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پوسٹ کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بروز سوموار 22 جون 2026 سے کوہالہ روڈ تمام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سوشل میڈیا پر کوہالہ روڈ کی بندش سے متعلق پوسٹ قطعی طور پر غلط اور بے بنیاد ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ کوہالہ روڈ تمام ٹریفک کے لیے اوپن ہے اور شہری غیر ضروری سفر سے گریز نہ کریں۔

آزاد کشمیر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے متعلقہ پولیس یا ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔رابطہ نمبر جاری: کوہالہ روڈ اور دیگر شاہراہوں سے متعلق معلومات کے لیے پولیس نے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کر دیے ہیں:i: 05822-930418ii: 05822-930419

ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس کے مطابق آزاد کشمیر پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔