آج اور کل لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو،الیٹرک اورسپیڈوبس سروس معطل

یہ اقدام محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

June 25, 2026 · قومی

نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں عوامی ٹرانسپورٹ کی بعض سروسز عارضی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس، الیکٹرک بس اور سپیڈو بس سروس مقررہ مدت کے لیے بند رہے گی۔ یہ اقدام محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ حساس مقامات، جلوسوں کے راستوں اور اہم عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ نگرانی کے نظام کو بھی مزید فعال بنایا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ٹریفک اور سفری ہدایات پر عمل کریں اور سفر سے قبل متبادل ذرائع آمدورفت کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں۔