رجب بٹ کی زنجیر سے ماتم کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

رجب بٹ کی حمایت کی ہے، جبکہ بعض افراد نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوالات بھی اٹھائے ہیں

June 25, 2026 · قومی

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، جہاں ان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں زنجیر سے ماتم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے اس بارے میں تاحال کوئی مستند معلومات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کچھ صارفین نے اس عمل کو مذہبی جذبات اور عقیدت کا اظہار قرار دیتے ہوئے رجب بٹ کی حمایت کی ہے، جبکہ بعض افراد نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوالات بھی اٹھائے ہیں۔

ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو اپنے عقائد کے مطابق عمل کرنے کی آزادی حاصل ہونی چاہیے، جبکہ ناقدین کا مؤقف ہے کہ اس طرح کے مناظر پر مختلف آراء جنم لے سکتی ہیں۔

رجب بٹ کی جانب سے اس وائرل ویڈیو یا اس پر ہونے والی بحث کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ اس سے قبل بھی محرم کے دوران ان کی مجالس میں شرکت اور ماتم سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔