بنوں؛ گھر میں گھس کر ماں اور2 بچوں سمیت 5 افراد قتل
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خالف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
June 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو
بنوں میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس ماں اور 2 بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے تھانہ ککی کی حدود شابری بھرت میں گھر میں گھس فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ گولیاں لگنے سے بچی سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔
پولیس نے فوری طور پر علاقہ گھیرے میں لے کرجاں بحق اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا،جبکہ نامعلوم ملزمان کے خالف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔