الجزائر۔ آسٹریا کا سنسنی خیز مقابلہ 33 سے برابر۔ایران فٹبال ورلڈ کپ سے باہر
آسٹریا کا آخری لمحات میں گول، راؤنڈ آف 32 میں رسائی
الجزائر اور آسٹریا کے درمیان کھیلا گیا گروپ جے کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر ختم ہوگیا۔ اس نتیجے کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں نے راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ ایران ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔
میچ کے پہلے 60 منٹ تک دونوں ٹیمیں 2-2 کی برابری پر تھیں۔ دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں الجزائر نے تیسرا گول کر کے کامیابی کی امید روشن کر دی تھی، تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں آسٹریا نے بھی تیسرا گول داغ کر مقابلہ برابر کر دیا۔
ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے لیے دونوں ٹیموں میں سے کسی ایک کی جیت ضروری سمجھی جا رہی تھی، لیکن ڈرامائی برابری کے باوجود گول فرق اور گروپ پوزیشن کی بنیاد پر الجزائر اور آسٹریا نے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
اس نتیجے کے بعد ایران کی ٹیم گروپ مرحلے ہی میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔