مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے 50ہزار فوجی موجود ہیں۔سینٹرل کمانڈ کا انکشاف

ایران مذاکرات کے بیچ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی برقرار

June 30, 2026 · بام دنیا

امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے تقریباً 50 ہزار فوجی اہلکار تعینات ہیں، جبکہ ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں اور علاقائی کشیدگی کے باعث خطے کی صورتحال بدستور حساس ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی عمل ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ اسرائیل ایران کے خلاف مزید سخت اقدامات پر زور دے رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ نے کہا ہے کہ ایران کی درخواست پر دونوں ممالک کے درمیان آج دوحہ میں ملاقات متوقع ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر میں ہونے والا امریکہ اور ایران کا اجلاس اہم بھی ثابت ہو سکتا ہے اور ممکن ہے اس سے کوئی بڑی پیش رفت نہ ہو۔ انہوں نے اس ملاقات کے نتائج کے بارے میں محتاط انداز اختیار کیا۔