دوحہ میں ایران سے ملاقات شاید اہم ہو، شاید نہ ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ

ہم نہیں چاہتے ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہو، اور ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو گا۔

June 30, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوحہ میں ایران کے ساتھ ہونے والی ملاقات ’شاید اہم ہو، شاید نہ ہو۔ ہمیں معلوم ہو جائے گا۔

واشنگٹن میں اپنی صدارتی رہاش گاہ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس دوحہ میں ہو گا ’لہذا ہم دیکھیں گے کہ یہ معاملہ کس طرف جاتا ہے۔

ٹرمپ نے ایک طرف تو یہ کہا کہ ’ہم اس محاذ پر بہت اچھی پیش رفت کر رہے ہیں‘ تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دوحہ میں ہونے والی ملاقات شاید اہم ہو، شاید نہ ہو۔

صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’عسکری طور پر ہم جیت رہے ہیں، بلکہ میں تو کہوں گا عسکری طور پر ہم جیت چکے ہیں۔ سادہ سی بات ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہو، اور ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’انصاف کے ساتھ دیکھا جائے تو وہ (ایران) اس پر رضا مند بھی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دوحہ میں طے شدہ ٹیکنیکل مذاکرات کے حوالے سے گذشتہ روز دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے متضاد بیان سامنے آئے تھے۔