امریکی فریق نے معاہدے کی پاسداری کی تو ایران بھی وعدہ نبھائے گا۔ایرانی صدر
معاہدے پر عملدرآمد دونوں جانب سے اعتماد اور ذمہ داری سے مشروط ہے
June 30, 2026 · بام دنیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ’اگر امریکی فریق معاہدے کی پاسداری کرے گا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ ’باہمی اتفاق رائے ایک دو طرفہ عمل ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’بے بنیاد دھمکیوں کے جواب میں ہمارا طرزِ عمل یہ ہے کہ فیصلہ سازی میں عقل اور انسانی وقار پر انحصار کیا جائے اور جب عمل کا وقت آئے تو فیصلہ کن انداز میں بہادری سے دفاع کیا جائے۔