جنوبی قصبہ فَرون اسرائیل۔ لبنان جنگ بندی کے لیےنیا امتحان بن گیا
حالیہ لڑائی کے دوران اسرائیل اس قصبے پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا،
June 30, 2026 · بام دنیا
بیروت: جنوبی لبنان کا قصبہ فرون اسرائیل اور لبنان کے درمیان نازک جنگ بندی کے لیے ایک نئے امتحان کی صورت اختیار کرگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ لڑائی کے دوران اسرائیل اس قصبے پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا، تاہم اب وہ واشنگٹن کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت لبنانی فوج سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اس علاقے سے حزب اللہ کی موجودگی ختم کرے۔
دوسری جانب فَرون کے متعدد رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے لبنان کی خودمختاری متاثر ہوگی اور یہ ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔