ورلڈ کپ سے اخراج۔ جنوبی کوریا کے ہیڈ کوچ مستعفی

صدر لی جے میونگ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تحقیقات کا حکم دے دیا

June 30, 2026 · اسپورٹس

جنوبی کوریا کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونگ میونگ نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل نہ کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جنوبی کوریا کو امید تھی کہ وہ گروپ مرحلے میں بہترین تیسری ٹیموں میں شامل ہو کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لے گا، تاہم مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کے باعث ٹیم ابتدائی مرحلے ہی میں ایونٹ سے باہر ہوگئی، جس کے بعد کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

استعفے کے اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہونگ میونگ بو نے شائقین سے معذرت کی اور کہا کہ ٹیم عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔