آبنائے ہرمز میں سیکورٹی خدشات کے باوجود بحری ٹریفک جاری

تین روز میں 108 جہازوں کی آمدورفت، حملوں کے بعد بحری سرگرمیوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

June 30, 2026 · بام دنیا

جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے میرین ٹریفک کے مطابق آبنائے ہرمز میں سیکورٹی خدشات کے باوجود ہفتے کے اختتام پر بھی بحری آمدورفت جاری رہی، اگرچہ جمعہ اور ہفتہ کو دو بحری جہازوں پر حملوں کے واقعات پیش آئے۔

ادارے کے مطابق تین روز کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 108 تصدیق شدہ بحری جہازوں کا ریکارڈ سامنے آیا۔

میرین ٹریفک نے بتایا کہ 26 جون کو سب سے زیادہ 48 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی، 27 جون کو یہ تعداد 38 رہی جبکہ 28 جون کو 22 جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرے۔

ادارے کے مطابق یہ تعداد حملوں سے قبل کے مقابلے میں کم ہے۔ 26 جون سے پہلے جمعرات کو 54 جبکہ بدھ کو 70 جہازوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی تھی، جو ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد تھی۔

تنازع شروع ہونے سے قبل آبنائے ہرمز سے روزانہ اوسطاً 130 سے 140 بحری جہاز گزرا کرتے تھے۔