ہرارے ٹیسٹ، زمبابوے نے بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دے دی
بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 185 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔ مشفیق الرحیم 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔
فوٹو سوشل میڈیا
ہرارے: زمبابوے نے تاریخ رقم کر دی، ہرارے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو ایک اننگز اور 85 رنز سے شکست دے دی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست دی جو ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔
بنگلادیش نے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 40 رنز سے کیا تاہم پوری ٹیم صرف 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی, مشفیق الرحیم 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔
اوپنر محمود الحسن جوائے 22 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہوگئے جبکہ مومن الحق بھی خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکے اور صرف مختصر اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان نجم الحسن شانتو اور تجربہ کار مشفیق الرحیم نے پانچویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ شانتو 30 اور مشفیق 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بکھر گئی
بلیسنگ موزاربانی نے 4 اور رچرڈ این گریوا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیشی کی ٹیم پہلی اننگز میں 140 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی،زمبابوے نے پہلی اننگز میں 410 رنز بنائے تھے ۔
میزبان ٹیم کی جانب سے 140 رنز کی اننگز کھیلنے والے انوسینٹ کایا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Zimbabwe record their biggest-ever Test victory with a dominant win over Bangladesh in Harare 👏
📸: @ZimCricketv
📝: https://t.co/A2e3AEvNX2 pic.twitter.com/RXhdF1Ihu2
— ICC (@ICC) June 30, 2026