نیویارک میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں فرانس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئیڈن کو 3-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کے آغاز سے ہی فرانسیسی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور سوئیڈن کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ متعدد مواقع پیدا کرنے کے بعد پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں اسٹار فارورڈ ایم باپے نے 45ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، یوں وقفے تک فرانس کو 0-1 کی سبقت حاصل رہی۔
دوسرے ہاف میں بھی فرانس نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ 53ویں منٹ میں بارکولا نے دوسرا گول اسکور کیا، جبکہ 74ویں منٹ میں ایم باپے نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے فتح پر مہر ثبت کردی۔
فرانس نے یہ میچ 3-0 سے جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اب اس کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوگا۔