فیفا ورلڈ کپ:میکسیکو نے ایکواڈور کو شکست دے کر 40 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
میچ میں میکسیکو کی جانب سے پہلا گول کوئی نونیس نے جبکہ دوسرا گول ہیمی نینس نے اسکور کیا
July 1, 2026 · اسپورٹس
فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں میکسیکو نے ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ میں میکسیکو کی جانب سے پہلا گول کوئی نونیس نے جبکہ دوسرا گول ہیمی نینس نے اسکور کیا، جس کی بدولت ٹیم نے اہم کامیابی اپنے نام کی۔
اس فتح کے ساتھ میکسیکو نے 40 برس بعد ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کی، جو ٹیم کے لیے ایک تاریخی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
اس سے قبل ایک اور ناک آؤٹ مقابلے میں فرانس نے سوئیڈن کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنائی تھی، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے مقابلے مزید دلچسپ ہو گئے ہیں۔